ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جبکہ روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا جس کے سبب سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے، کراچی ہندرڈ انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔

دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انیکس میں 2 ہزار 282 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی، مارکیٹ 2 ہزار 134 پوائنٹس کی کمی کے استھ 44ہزار 234 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ گرنے کی وجہ بڑی کمپنیز کے شیئرز کی فروخت بتائی جارہی ہے جبکہ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک دوبارہ پالیسی ریٹ میں اسی ماہ اضافہ کرے گا۔

ڈالر 176 روپے 65 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک روپے 35پیسے اضافے کے بعد ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 176.65روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کے پیش نظر انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کی دوپہر تقریباً 2بج کر 15منٹ پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 1.35 روپے کا اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں سہ پہر تین بج کر 40منٹ پر ڈالر کی فروخت کی قیمت 177.50 روپے اور خریداری کی قیمت 177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ امدادی پیکیج کی مد میں سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کی آمد میں تاخیر اور ملک کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل کو قرار دیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے بھی بڑھتے ہوئے درآمدی بل اور تجارتی خسارے کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں