وائلڈ لائف فوٹو گرافر نے دلدل میں پھنسے چیل کے بچے کو بچانے کےلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔
اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور اور پرندے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں یا کسی نا کسی وجہ سے مشکل میں پھنس جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ وائلڈ لائف فوٹوگرافر کے سامنے آیا جس نے اپنی جان داؤ پر لگاکر چیل کی گوشت خور پرندے کی جان بچائی۔
جنگلی حیات کی تصویریں بنانے والے فوٹوگرافر نے کئی سو فٹ پر پھیلے ہوئے دلدل میں ایک چیل کے بچے کو پھنسے دیکھا تو اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے بچانے کا فیصلہ کیا۔
فوٹوگرافر نے اپنی جسم سے رسّی باندھی اور دلدل میں چھ فٹ تک رینگتا ہوا گیا جہاں چیل کا بچہ پھنسا ہوا تھا۔
فوٹوگرافر نے پرندے کو ہاتھوں مضبوطی سے پکڑا اور کنارے پر موجود ان کے ساتھیوں نے رسّی کو کنارے کی جانب کھینچا، جس کے بعد چیل کے چھ ماہ کے بچے کو جانوروں کی دیکھ بھال کے مرکز لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاکہ پرندہ دوبارہ پرواز کرسکے۔