اشتہار

اسکول بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو موسمِ سرما کی تعطیلات دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیاگیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 15 دسمبر سے تمام اسکول بند ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ سردی والے علاقوں میں قائم نجی و سرکاری اسکول یکم مارچ 2022 سے دوبارہ کھلیں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں پنجاب حکومت نے 27 نومبر سے فضائی دھند کے باعث ہفتے میں تین روز سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں حکومت نے دھند کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی شروع کیے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اسکول پندہ نومبر سے 27 جنوری 2022 تک ہفتہ، اتوار اور پیر تک بند رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں