اشتہار

پی ایس ایل 7 میں برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور محمد وقاص کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے، ارشد اقبال، شرجیل خان، دانش عزیز بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز عامر یامین، محمد الیاس، قاسم اکرم، عباس آفریدی کو بھی برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں سرفراز احمد، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان خان شنواری، انور علی، زاہد محمود شامل ہیں۔

محمد اعظم، نسیم شاہ، عبدالناصر، عثمان خان، عارش علی خان اور سیم ایوب بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں