اشتہار

’رسم تو پوری کرلیں‘ فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ اور اداکارہ سارہ خان کو ہزاروں فٹ بلندی پر خصوصی تحفہ دیتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کے ہمراہ پرواز میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک اور سارہ بیٹی کو لیے بیٹھے ہیں کہ جہاز کے عملے کا شخص گلوکار کے پاس گلاب کا پھول لیکر آتا ہے اور ان سے کہتا ہے کہ ’سر رسم تو پوری کرلیں۔‘

- Advertisement -

فلک شبیر وہ پھول لیکر اپنی اہلیہ سارہ خان کو دیتے ہیں جس پر اداکارہ خوش ہوجاتی ہیں۔

گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جب اہلیہ کو پھول دینا بھول جاؤ تو لوگ مجھے یاد کرواتے ہیں کہ سارہ کو پھول دینا ہے۔‘

اس سے قبل فلک شبیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اہلیہ سارہ پوچھتی ہیں کہ سب سامان لے آئے جواب میں فلک کہتے ہیں ہاں پھول لانا نہیں بھولا ہوں۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ ماہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں