پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں نے استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں نے استعفیٰ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں کا استعفیٰ پی سی بی نے منظور کرلیا، انہوں نے استعفیٰ خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔

عتیق الزماں کی فیملی انگلینڈ میں مقیم ہے، وہ آئندہ دو چار روز میں انگلیںڈ روانہ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ اور سابق پاکستانی وکٹ کیپر عتیق الزمان نے بھی انگلش کرکٹ میں نسلی تعصب کا انکشاف کیا تھا۔

عظیم رفیق، رانا نوید الحسن اورعادل رشید کے بعد عتیق الزمان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کاش میں اتنا مضبوط ہوتا کہ اس معاملہ کو پہلے رپورٹ کرتا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لنکا شائر کاؤنٹی کے ایک ڈیولپمنٹ آفیسرنے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں