تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

گوادر دھرنا، بلوچستان حکومت کا تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے گوادر دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ  بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے اب سے کچھ دیر قبل گوادر دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کرنے اور بیشتر مطالبات پر عمل درآمد کے حوالے سے اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شرکا کی جانب سے اٹھائے جانے والے کچھ مطالبات پر کام جاری ہے، انشاء اللہ جلد اُن مسائل کو بھی حل کرلیا جائے گا۔

ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں کو  مطالبات کی  پیش رفت سے  آگاہ کردیا ہے، جس کے بعد اب کوسٹل ہائی وے پر دھرنا بلاجواز ہے جس کو ختم ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ مقامی رہنما اور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمان کے اعلان پر  گوادر کو حقوق دینے کے حوالے سے مقامی شہریوں اور ماہی گیروں کا احتجاج اہم شاہراہ پر کئی روز سے جاری ہے جبکہ اس حوالے سے خواتین نے بھی ایک بڑی ریلی نکالی تھی۔

شرکا کا دعویٰ ہے کہ بندرگاہ کی تعمیر کے بعد سے اُن پر مچھلی کے شکار اور سمندر میں جانے پر پابندی عائد ہے جبکہ انہیں ہر تھوڑے فاصلے پر اپنی شناخت بھی ظاہر کرنا پڑتی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے باوجود گوادر کے باسی پانی سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے تاحال محروم ہیں۔

Comments

- Advertisement -