اشتہار

پڑوسی کے کپڑے چُرانے پر شوہر بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں شوہر پڑوسی کے کپڑے چُرانے پر بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ مصری شہری نے اپنی بیوی پر پڑوسی کے کپڑے چُرانے کا الزام لگاتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مصری شخص نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 22 سالہ بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔

- Advertisement -

شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس سے کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ انہیں مارے گی۔

مصری شخص نے کہا کہ پڑوسی نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی اہلیہ کپڑے واپس نہیں کرتیں ہم پولیس کو رپورٹ کریں گے، اس لیے میں نے انہیں نئے کپڑے خرید کر دیے تاکہ قانونی مسائل سے بچا جاسکے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیہ کے گھر گیا اور اس سے طلاق مانگی لیکن اس نے انکار کردیا۔

مصری شخص نے مزید کہا کہ میرے پاس فیملی عدالت جانے اور طلاق، ہرجانے کے لیے فائل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن یہ کیس ابھی تک زیر التوا اور کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں