اشتہار

ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی کو سعودی عرب آنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ ترحیل کے ذریعے ملک بدر ہو کر پاکستان پہنچا تھا جبکہ اسپانسر کی جانب سے میرا ہروب بھی فائل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مجھے ڈی پورٹ کیا گیا۔ کیا میں عمرہ ویزے پر مملکت آ سکتا ہوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیا کہ آپ عمرہ یا حج کے لیے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

- Advertisement -

جوازات کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہوں، وہ کسی بھی ورک ویزے پر مملکت نہیں آ سکتے، البتہ ایسے افراد کو صرف عمرہ اور حج ویزے پر آنے کی اجازت ہے۔

سعودی قوانین کے تحت ڈی پورٹ ہونے والے غیرملکیوں کو مملکت آنے کے لیے ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے، ایسے افراد ورک ویزے پر کبھی مملکت نہیں لوٹ سکتے۔

جن افراد کو مملکت کے لیے بلیک لسٹ کیا جاتا ہے انہیں صرف عمرہ اور حج کے لیے آنے کی اجازت ہوتی ہے وہ جب چاہیں عمرہ اور حج ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں