اشتہار

‏’مولاناصاحب ! 23مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں دیکھتے ہیں کیا ہو گا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولاناصاحب!23 مارچ کو ہم بھی یہاں ہیں اور آپ بھی ‏دیکھتےہیں کیا ہو گا۔

مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ تنقید اپوزیشن ‏کا کام ہوتاہے لیکن مولانافضل الرحمان سسٹم کاحصہ نہیں ہیں ان کی بات سنےکےلیے اب کوئی بھی تیار نہیں ‏ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان نے23مارچ کواسلام آبادکی طرف مارچ کاعندیہ دیا ہے 23مارچ قوم کو ‏جوڑنے کا دن ہےالگ کرنےکانہیں، مولاناصاحب حوصلہ کیجئے آپ کےساتھ کوئی نہیں اکیلےہیں۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم نے مارچ کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے پہلے بھی ایسی تاریخیں دےکر بدلتے رہےہیں مولانا کئی بار تاریخیں بدل چکے ‏ہیں اس بار بھی ایسا ہی ہوگا مولاناصاحب ! 23مارچ کوہم بھی یہاں ہیں اورآپ بھی دیکھتےہیں کیا ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا سسٹم کاحصہ نہیں اس لیے چاہتےہیں نظام ختم ہوجائے مولانا فضل الرحمان ‏بےوقت کا راگ الاپ رہے ہیں ان کی بات سنےکےلیے اب کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں