اشتہار

سعودی عرب میں خوفناک حادثہ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بیشا روڈ پر ال ارین کے مقام پر کار تیز رفتار لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والی فیملی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کالیکٹ سے تھا، مرنے والوں میں والد، والدہ اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -

ٹریفک حادثے میں پانچ دیگر سعودی شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ 45 سالہ محمد جابر کا پورا خاندان جاں بحق ہوگیا، بدقسمت خاندان کار میں سفر کررہا تھا کہ ان کی گاڑی ال رین کے مقام پر لینڈ کروزر سے ٹکرا گئی، مقتولین جازان شہر جارہے تھے۔

کیرالہ مسلم کلچرل کے ایک ممتاز سماجی کارکن اور رہنما حارث کلائی کے مطابق جابر، عبداللطیف جمیل کمپنی کا ایک ملازم تھا جسے جوبیل سے جازان میں ابو حارث برانچ میں منتقل کیا گیا تھا، نئے دفتر میں رپورٹ کرنے کے لیے وہ جازان جارہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں