جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر کونسا گانا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار و گلوکار فواد خان نے گزشتہ روز اپنی چالیسویں سالگرہ کشور کمار کا گانا گاکر منائی۔

پاکستانی اداکار فواد خان نے اپنی چالیسویں سالگرہ کی تقریب ایک یاٹ پر منعقد کی جس میں شوبز کی دنیا سے وابستہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کشور کمار کا 1982 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ‘ستے پے ستا’ کا مشہور گانا ‘دلبر میرے’ گاکر تقریب کی رونق بڑھا دی۔

سالگرہ کی تقریب میں فواد خان نے نیلے رنگ کی پتلون، سن گلاسز کے ساتھ سیاہ سویٹر زیب تن کررکھا تھا۔

فواد خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گایا گیا گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تاکہ مداحوں کو بھی اپنی خوشی میں شریک کرسکیں۔

اداکار فواد خان نے 29 نومبر 1981 میں پاکستان کے معاشی حب کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں