اشتہار

کرونا ویکسین کی دو اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے 70 ڈاکٹرز اور نرسز کو وائرس کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

میڈریڈ: اسپین کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی فرائض انجام دینے والے  ڈاکٹرز اور نرسوں سمیت 70 ملازمین کو کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کے علاقے ملگا میں قائم یونیورسٹی ریجنل اسپتال کے ملازمین نے حال ہی میں منعقد ہونے والی کرسمس پارٹی میں شرکت کی تھی۔

اس پارٹی کا انعقاد یکم دسمبر کو ہوا، جس میں 173 افراد نے شرکت کی، جن میں سے 68 ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

- Advertisement -

محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ ڈاکٹرز اور نرسز اسپتال کے آئی سی یو میں ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ جن کو کرونا کی تشخیص ہوئی انہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکوں کے علاوہ تیسری بوسٹر ڈوز بھی حاصل کی تھی۔ بوسٹر ڈوز کے بعد کرونا کی تشخیص کو ماہرین نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے شہریوں کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: سماجی فاصلہ یا فیس ماسک، کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے کیا چیز زیادہ مؤثر ہے؟

کرونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے کو  بالکل معملی سی علامات تھیں۔

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی مصروفیات کو محدود کرلیں۔

محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ اب تک کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے پانچ کیسز سامنے آچکے ہیں، متاثرہ افراد میں سے کوئی مقامی نہیں بلکہ مسافر جنوبی افریقا اور اسپین سے فرانس پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں