23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سماجی فاصلہ یا فیس ماسک، کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے کیا چیز زیادہ مؤثر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک / برلن: امریکا اور جرمنی کے طبی ماہرین نے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں کرونا سے بچاؤ کی مؤثر ترین شے تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا اور جرمنی کی دو یونیورسٹیز گوتی گین اور کورنیل کے ماہرین نے حال ہی میں کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا، جسے جرنل پی این اے ایس میں شائع کیا گیا ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین کو کچھ ایسے شواہد ملے جس کی بنیاد پر وہ یہ کہنے اور ماننے پر مجبور ہوگئے کہ سماجی فاصلے سے زیادہ فیس ماسک کرونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

- Advertisement -

طبی ماہرین نے بتایا کہ کسی بھی قسم کا فیس ماسک پہنے والے شخص کے کرونا سے متاثر ہونے کے امکانات 225 فیصد سے بھی کم ہوتے ہیں جبکہ تین میٹر کے سماجی فاصلے سے کرونا پھیلنے کا خطرہ اس سے کہی زیادہ ہے۔

اس رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ کسی بھی شخص کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ فیس ماسک ہی استعمال کرے بلکہ کسی کپڑے سے بھی اگر منہ کو ڈھانپ لے گا تو اس کے کرونا سے متاثر ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

ماہرین نے بتایا کہ منہ ڈھانپنے کا عمل کرونا سے بہت زیادہ تحفظ فراہم کرنے  ذریعہ بن کر سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے دوران جرمنی اورامریکا کے ماہرین نے کرونا سے متاثر ہونے والے چالیس ہزار مریضوں سے بات چیت کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے نوے فیصد فیس ماسک استعمال کرنے سے گریزاں جبکہ دس فیصد سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہے تھے۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کے بعد سے دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک نے عوامی مقامات پر فیس ماسک کے استعمال کی ہدایات کی ہوئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں