اشتہار

برونڈی : جیل میں آتشزدگی، 38 قیدی جل کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

گیٹیگا : افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں آتشزدگی سے38 قیدی جل کر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کے مطابق 12افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ 26افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔برونڈی کے نائب صدر پراسپر بازومبانزا نے ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید 69 افراد زخمی ہیں۔

برونڈی کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے دارالحکومت گیٹیگا میں منگل کی صبح آگ لگنے سے 38قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

نائب صدر پراسپر بازومبانزا نے ہلاکتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید 69 افراد زخمی ہیں۔ مقامی رپورٹوں کے مطابق گیٹیگا کی جیل میں 1,500 سے زائد قیدی ہیں جبکہ یہ صرف 400 قیدیوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی اور اونچے اونچے شعلے اٹھنے لگے۔

خیال رہے اس سے پہلے رواں سال اگست میں بھی اسی جیل میں آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات جلد ہی سامنے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں