بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔
اوپنر روہت شرما جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
The All-India Senior Selection Committee also decided to name Mr Rohit Sharma as the Captain of the ODI & T20I teams going forward.#TeamIndia | @ImRo45 pic.twitter.com/hcg92sPtCa
— BCCI (@BCCI) December 8, 2021
ویرات کوہلی ٹیسٹ میں بدستور ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزمیں اجنکیا راہانے کی جگہ روہت شرما ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، میانک اگروال، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، شریاس ایئر، ہنومان وہاری، رشبھ پنت، وردھیمان ساہا، ایشون، جیانت یادیو، ایشانت شرما، محمد شامی، امیش یادیو، جسپریت بمرا، شردل ٹھاکر اور محمد سراج شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی کی جانب سے ٹی 20 کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد روہت شرما کو ٹی 20 کا نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
روہت شرما جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور انہوں نے 2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی طور پر مختصر طرز کرکٹ تک محدود رہے تاہم 2013 میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔