اشتہار

سعودی عرب: غیرملکی مسافروں کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ غیرملکی مسافر جنہوں نے مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کروائی اگر وہ ملٹی پل انٹری ویزے پر دوبارہ آتے ہیں تو انہیں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں وزٹ ویزے کی دو اقسام ہیں جن میں فیملی وزٹ اور تجارتی وزٹ ویزے شامل ہیں، ان ویزوں کی بھی مزید 2 گیٹگری ہیں جنہیں سنگل انٹری اور ملٹی پل انٹری ویزا کہا جاتا ہے۔

مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے سوال کیا کہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزے پر آنے والے جنہوں نے سعودی عرب میں ہی کورونا کی دونوں ویکسین لگائی تھیں ایگزٹ کے بعد دوبارہ آنے پر انہیں قرنطینہ کیا جائے گا؟۔

- Advertisement -

جوازات نے وضاحت کی کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے کورونا سے بچاو کےلیے دونوں ویکسینز لگائی ہیں اور ’توکلنا‘ و’صحتی‘ ایپس پر ان کا سٹیٹس امیون ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا پڑے گی تاہم مملکت آنے سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

سعودی حکومت نے مملکت میں مکمکل ویکسینیشن کرانے والوں پر قرنطینہ کی پابندی نہیں رکھی جبکہ اپنے اپنے ممالک سے ویکسین لگوا کر آنے والے غیرملکیوں کو پانچ دن قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں