اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی کردی، بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ‘ کراچی والوں کو دسمبر میں بجلی کا اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ، اضافہ دسمبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، صارفین پرایک ماہ میں 6 ارب 63 کروڑکا اضافی بوجھ پڑے گا۔