تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ماں کی ناراض بیٹے کو منانے کی ویڈیو وائرل

بچوں کو سنبھالنا مشکل کام ہوتا ہے اور جب بچے ضد پر آجائیں تو والدین سے اپنی بات منوا ہی لیتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر والدہ کی ناراض بیٹے کو پرسکون انداز میں منانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ڈیسٹینی بینیٹ نامی خاتون کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے 5 سالہ بیٹے کو منارہی ہیں، خاتون کو کمسن بیٹے کو منانے کی ویڈیو دروازے پر لگے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

بینیٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا پانچ سالہ کا بچہ بہت زیادہ غصے میں تھا اور اس کا غصہ بڑھتا ہی جارہا تھا پھر میں نے اسے پرسکون انداز میں منانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں خاتون اپنے بیٹے سے پوچھتی ہیں کہ ’کیا آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں، میں دیکھ سکتی ہوں کہ آپ کتنے ناراض ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ بہتر محسوس کریں۔‘

بینیٹ کمسن بیٹے سے کہتی ہیں کہ بعض اوقات ہمیں وہ چیزیں نہیں مل پاتیں جو ہم چاہتے ہیں ہمیں اسے چھوڑ دینا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ ہمیں اس کے کہیں بہتر دوسری چیز مل سکتی ہے۔

والدہ اپنے کمسن بیٹے سے کہتی ہیں کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور آپ کو گلے سے لگانا چاہتی ہوں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ فوری غصہ چھوڑ کر ماں کو گلے سے لگا لیتا ہے اور انہیں پیار بھی کرتا ہے۔

بینیٹ نے بتایا کہ یہ طریقہ ہمیشہ کام نہیں کرتا لیکن وہ اپنے بیٹے سے رابطہ قائم کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ ان کی محبت کو محسوس کرتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے اس اقدام کو خوب سراہا بھی رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -