اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سوگئی، ملزمہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے، ملزمہ واردات کے بعد آرام سے سو گئی، پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ رباب آرام سے سوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف حصوں سے مقتول شیخ محمد سہیل کے جسمانی اعضاء ملے ہیں۔

اس کے علاوہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دیے تھے۔

پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کوجمع کیا، کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ رباب کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مذکورہ خاتون 7سال سے والد کے ساتھ رہ ر ہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے، حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی یہ سفاکانہ واردات انجام دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کئے اور سکون سے سوگئی، جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کرلئے گئے ہیں۔خاتون نشے میں ہے اور اس کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے، رپورٹ آنا باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں