جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’والد کی گردن دھڑ سے الگ تھی، لاش کمرے میں پڑی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں مرد کے لرزہ خیز قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں مرد کے قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے شاہد کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا۔

مقتول کے بیٹے نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ خاتون میرے والد کے ساتھ رہتی تھی، مجھے اطلاع ملی کے والد کو کسی نے قتل کردیا ہے، جب پہنچا تو میرے والد کی لاش اسٹور نما کمرے میں پڑی تھی۔

- Advertisement -

بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ والد کی گردن دھڑ سے الگ تھی اور دونوں ہاتھ کلائی سے کٹے ہوئے تھے، برابر کمرے میں خاتون موجود تھی جس نے اپنا نام رباب، سونیا اور پھر عاصمہ بتایا۔

مقتول شیخ محمد سہیل کے بیٹے کا کہنا ہے کہ خاتون نے تیز دھار آلے سے میرے والد کو قتل کیا، ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سوگئی، ملزمہ گرفتار

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ پر عمارت میں خاتون نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کا بیوی ہونے کا دعویٰ مشکوک ہوگیا کیونکہ مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ خاتون مقتول کی اہلیہ نہیں ہے، ڈیڑھ سال پہلے بھی یہ خاتون ان کے پاس آئی تھی اور کہا مجھے شوہر نان نفقہ نہیں دے رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے اور سارے شواہد اس کے خلاف تھے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں