اشتہار

آپریشن ضرب عضب، 910 دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے دوران نو سو دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ بیاسی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن ضرب عضب دوران بارود بنانے والی 27 فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔

فوج نے کامیابی کے ساتھ کھجوری، میر علی، بویا، دیگان، میرانشاہ اور دتہ خیل کی اٹھاسی کلو میٹر کی سٹرکیں کلیئر قرار کردی جبکہ دہشت پسندوں کے متعدد ٹھکانے اور گولہ بارود تباہ کئے گئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں دو ہزار دو سو چوہتر انٹیلیجنس آپریشن کئے گئے، ان آپریشن میں بیالیس دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا گیا اور ایک سو چودہ کو گرفتار ہوئے ۔ آپریشن میں بیاسی جوان شہید اوردو سو اُنہتر زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ آپریشن ضربِ عضب کراچی ائیرپورٹ پر آٹھ جون کو ہونے والے دہشت گرد حملے اور مذاکراتی عمل کی ناکامی کے بعد پندرہ جون کو شروع کیا گیا تھا، اس واقعے کے دوران حملہ آوروں سمیت 35 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

اس آپریشن کے دوران شمالی وزیرستان کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروایا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں