اشتہار

نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ نیلے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوال سعید فرش پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے عقب میں سائیکلیں موجود ہیں، اداکارہ کی تصاویر سے یہ تاثر آرہا ہے کہ وہ کسی گہری سوچ میں گم ہیں۔

- Advertisement -

نوال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تصویر پر رائے بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد عدیل چوہدری، گل رعنا، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے میں نوال (انعم) نے زاہد احمد (مراد) کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں نوال سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کےساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کے لیے ہاں کردیں گی؟

اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ خوبصورت ہے‘۔

اداکارہ نے ماہرہ خان کے نجی ٹی وی پر دکھائے جانے والے ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہتر کوئی لو اسٹوری نہیں ہوسکتی اس کے بعد سے مجھے لگتا ہے کہ میں ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں‘۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ ’میں ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرلوں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں