تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

‘سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکتے’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایکسپائر ویزا رکھنے والے غیرملکی مملکت میں داخل نہیں ہوسکتے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ اومیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ سعودی عرب آنے کے لیے دبئی میں قیام کے دوران اقامہ کی مدت ختم ہوگئی، کیا مملکت آیا جاسکتا ہے؟۔

جوازات نے وضاحت کی کہ امیگریشن قانون کے تحت لازمی ہے کہ مملکت آنے والے کا ویزا کارآمد ہو، ایکسپائر ویزے کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر جن ممالک پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے وہاں کے غیرملکیوں کے اقامے اور ویزے میں یکم جنوری 2022 تک مفت توسیع کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مرحلہ وار توسیع پرعمل جاری ہے۔

علاوہ ازیں ایسے افراد جن کے اقامے تاحال تجدید نہیں ہوئے اور اپنی باری کا انتظار نہیں کرسکتے ان کا فوری طور پر مملکت پہنچنا ضروری ہے تو وہ اختیاری توسیع کا آپشن اپنائیں۔

فیس کی ادائیگی کے بعد اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -