اشتہار

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلےٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے 201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے ‏تعاقب میں مہمان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نوجوان بولر محمد وسیم  نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا جب کہ شاداب نے 3، محمد نواز، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے1،1وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ31 اور اوڈین اسمتھ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

 اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کو ایک ہی اسکور پر کپتان بابراعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کھاتے کھولے ‏پویلین لوٹ گئے جب کہ 35 کے مجموعے پر فخر زمان بھی چلتے بنے۔

ابتدائی نقصان کے بعد محمد رضوان اور حیدرعلی نے تیسری وکٹ پر 105 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ ‏جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو دباؤ سے نکالا بلکہ بڑے ہدف کی بنیاد بھی رکھی۔

پاکستان کی تیسری وکٹ محمد رضوان کی صورت میں گری جو 78 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ‏ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

حیدرعلی نے 39 گیندوں پر 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے ‏جب کہ محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، افتخار احمد 7، آصف علی 1 ‏رنز ہی بنا سکے، شاداب خان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے وشیفرڈنے2، ‏عقیل، ڈرکس اور تھامس نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان نکولس پوران نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کئی نوجوان اورباصلاحیت کھلاڑی ‏ہیں اہم کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں مجھ پراہم ذمہ داری ہوگی۔

Image

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بڑا اسکور بنا کر ویسٹ انڈیز کو پریشر میں لینےکی ‏کوشش کریں گے تمام کھلاڑی 100 فیصد کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابراعظم، محمدرضوان، فخرزمان، افتخاراحمد، حیدرعلی، آصف علی، ‏شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، وسیم جونیئر، محمدنواز اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں