اشتہار

ٹرین کی آمد کے عین وقت موٹرسائیکل پٹری پر پھنس گئی، پھر کیا ہوا؟ (بچے نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتا: انٹرنیٹ پر دنیا بھر سے عجیب وغریب اور مختلف نوعیت کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، بعض اوقات خطرناک مناظر دل کو دہلا بھی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین معلوماتی ویڈیوز سے بھی مستفید ہوتے ہیں لیکن کئی مرتبہ انہیں اوسان خطا کردینے والی ‘کلپس’ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی کچھ واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا۔

خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل ٹرین کی پٹری سے گزارنے کی کوشش میں اچانک پھنس جاتی ہیں۔

- Advertisement -

انڈونیشین عورت کی ہرممکن کوششوں کے باوجود موٹرسائیکل ٹریک سے نہیں ہٹی اور عین پر وقت ریل نے بائیک کو روند ڈالا، خوش قسمتی سے جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

بچوں اور خاتون نے حاضری دماغی کا مظاہرہ کیا اور ٹرین کو اپنے قریب آتے دیکھ کر موٹرسائیکل چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے جس سے ان کی جان بچ گئی۔ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں