اشتہار

سعودی عرب: غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق اہم خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے والا شہری گرفتار ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر جازان میں یہ اہم کارروائی کی گئی اس دوران ایک شخص گرفتار ہوا جو غیرقانونی تارکین کو سفری سہولت فراہم کررہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار فرد شامی شہری ہے، مذکورہ شخص کو ابو عریش روڈ سکیورٹی فورس نے گرفتار کیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ سکیورٹی فورس نے شک کی بنا پر ایک گاڑی کو روکا جس میں ڈرائیور کے علاوہ چار افراد سوار تھے، دستاویزات طلب کی گئیں تو پتا چلا غیرملکی غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

جازان پولیس نے کہا کہ تارکین کا تعلق یمن سے ہے جو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے سعودی عرب آئے۔

سعودی پولیس کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے، تارکین کو 15 سال قید کی سزا جبکہ 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں غیر قانونی تارکین کے ساتھ کسی قسم کا تعاون کرنا، انہیں کسی بھی طرح کی سہولت فراہم کرنا یا انہیں ٹھکانہ فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں