اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

امریکا: مشکوک گاہک کا خاتون اہلکار پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں نامعلوم اور مشکوک شخص نے خاتون پولیس اہلکار کو تشدد کر کے زخمی کردیا۔

نیویارک پولیس کی جانب سے دل دہلا دینے والے واقعے کی فوٹیج جاری کی گئیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دکان میں مشکوک شخص کو دیکھ کر خاتون اہلکار وہاں پہنچیں اور شناخت کے حوالے سے دریافت کیا۔

نامعلوم اور مشکوک شخص نے خود کو دکاندار ظاہر کیا مگر جب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اہلکار نے روک کر تفتیش کی کوشش کی تو اُس نے دھکا دے کر فرار ہونے کی کوشش کی، پھر ناکامی اور پکڑے جانے پر اُس نے خاتون اہلکار پر تشدد کیا۔

- Advertisement -

مشکوک شخص نے خاتون اہلکار کے منہ پر اتنی زور سے مکا مارا کہ وہ زمین پر ہی گر گئیں اور پھر ’دکان دار‘ وہاں سے فرار ہوگیا۔

نیویارک پولیس کے مطابق واقعہ 34اسٹریٹ مورے ہل میں جمعے کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔

مقامی افراد نے خون میں لت پت اہلکار کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں اُسے ہنگامی طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا گیا۔

محکمہ پولیس نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور شہریوں سے ملزم کی شناخت میں مدد مانگی ہے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ اس واقعے کے پیچھے بدنامِ زمانہ ’اون ڈالر گینگ‘ ملوث ہے کیونکہ اس گروہ کے اراکین مختلف اسٹورز، دکانوں میں داخل ہوکر چوریاں کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں