ریاض: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے امید ظاہر کی ہے کہ مملکت مالی حالات کی بہتری کے بعد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کرے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی ٹیکس سمیت دیگر قانون کا اطلاق کرتی ہے اور پالیسی حکومت کی طرف سے آتی ہے۔
محمد الجدعان نے کہا کہ اگر سرمایہ کار اپنے ٹیکس کی سطح سے ناخوش ہیں تو مملکت میں نظام انہیں شکایت یا اعتراض درج کرنے کا حق دیتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں جولائی 2020 میں الاؤنس کی لاگت کو معطل کرنے کے ایک ماہ بعد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا تاکہ وبا کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جاسکے۔
سعودی عرب کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس3 گنا بڑھانے اور رہائشی الاؤنس ختم کرنے کا اعلان
قبل ازیں مملکت کی زکوۃ ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی (زاتکا) کا کہنا تھا کہ روٹی سمیت تمام غذائی اشیا ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے دائرے میں آتی ہیں۔
اتھارٹی نے بتایا تھا کہ بشرطیکہ غذائی ایشا ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں رجسٹرڈ ادارے کے ذریعے فروخت کی جارہی ہوں روٹی سمیت تمام غذائی اشیا پر 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ایسی صورت میں لگے گا، ان سب کا ویلیو ایڈڈ ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ادارے کی طرف سے فروخت ہونا ضروری ہے۔