تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مومنہ مستحسن کا تیسرے ٹی 20 سے متعلق مداحوں سے سوال

کراچی: معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ٹی 20 سے متعلق مداحوں سے سوال پوچھ لیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شائقین کی کم تعداد پر چپ نہ رہ سکیں۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر تیسرے ٹی 20 میں ساتھ چلنے والوں کی تلاش شروع کردی۔

مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آئیے اسے تبدیل کریں، کون میرے ساتھ 16 دسمبر کو کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی 20 میچ دیکھنے جانا چاہتا ہے؟

گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان سے باہر ویکسین کروانے والوں اور مقامی آن لائن بینکنگ نہ رکھنے والوں کو ٹکٹ خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔

مومنہ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا ہم اسے بھی تبدیل کرسکتے ہیں؟‘

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے گزشتہ روز کراچی والوں کی پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز میں عدم دلچسپی پر افسردہ کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں 9 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -