اشتہار

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ لاہور اور ملک کیلئے اہم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اور سینڑل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کو لاہور اور ملک کے لیے اہم قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبوں میں ماحول دوست مٹیرل استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کو مستقبل میں لاہور اور ملک کیلئےاہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین اربنائزیشن ماڈل دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پہلے مرحلے میں 100 ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین اربنائزیشن ماڈل دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے لیکن حکومت غیرفعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کےلیے شروع کیے ہیں، منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلاجواز ہے۔

آخر میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تجاوزات اور غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں