تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

‏’عالمی برادری غلطی نہ دہرائے، پاکستان افغانستان کی مدد جاری رکھے گا‘‏

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری پر زور دیتے ‏ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن مددفراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت افغانستان سےمتعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس ‏میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزرا، انٹیلی جنس حکام اور سینئرسول وملٹری افسران ‏نے شرکت کی۔

شرکا نے افغانستان کو انسانی بنیاد پر ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا ‏اظہار کیا کہ پاکستان انسانی بحران سے بچانےکیلئےافغانستان کی مدد کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےدنیا افغانستان سےعلیحدگی جیسی ‏غلطی نہیں دہرائےگی عالمی برادری افغانستان کےکمزور لوگوں کی مدد کرے، پاکستان انسانی ‏بحران سے نمٹنے کیلئے افغانستان کوہرممکن مددفراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلےہی مالی طور پر افغانستان کی مدد کا عہد کر رکھا ہے غذائی ‏اجناس، ہنگامی طبی سامان اور مالی مددکی فراہمی جاری رہےگی افغانستان کوضرورت کےوقت ‏تنہا چھوڑنا کسی کےمفادمیں نہیں، پاکستان نےافغان عوام کےلیے5ارب روپےکی امدادمختص کی ‏ہے۔

ایپکس کمیٹی کےشرکا نےافغانستان میں ہنگامی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاک ‏افغان بارڈرکی تازہ صورتحال پربھی غور کیا گیا اور شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان آئے ‏افغان شہریوں کومفت کورونا ویکسین کی سہولت جاری رہےگی، افغان شہریوں کیلئے ویزے کا ‏حصول بھی آسان کردیاگیاہے۔

پاکستان اتوار کو اوآئی سی ممالک کے وزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس میں ‏افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جائےگا اور مدد پر گفتگو ہو گی۔

Comments

- Advertisement -