ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آئمہ بیگ کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، تصاویر میں گلوکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

آئمہ کی تصاویر کو اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی پسند کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’میری گڑیا۔‘ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی گلوکارہ کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

آئمہ بیگ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور تصاویر کو خوب سراہا بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 20 مارچ کو آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کی تھی۔

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں شہباز شگری کو ٹیگ کیا تھا، گلوکارہ ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی، شہباز شگری نے لکھا تھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کتنا اہم ہے۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں؟ دونوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ رواں سال کے آخر تک ہم شادی کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں