اشتہار

‏ مسافر نے ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع کیوں دی؟ حیران کن وجہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کیٹرنگ عملے کے رویے سے ناخوش مسافر نے ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر ‏انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی رات نئی دہلی-کرناٹک ایکسپریس ٹرین میں اس وقت خوف و ‏ہراس پھیل گیا جب پولیس کو ٹرین میں بم موجود ہونے کے بارے میں کال موصول ہوئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آگرہ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر ریلوے کو کال کی کہ بنگلور جانے ‏والی ٹرین میں بم نصب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

کال موصول ہونے کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس نے (جی آر پی) کو الرٹ کیا جس نے فوری طور ‏پر ایک سراغ رساں کتوں میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ اہلکاروں کو بھیجا۔

اہلکاروں نے فوری طور پر تمام مسافروں کے سامان کی جانچ کی حتیٰ کے سوئے ہوئے مسافروں کو ‏جگایا اور ان کی تلاشی لی۔ اس غیرمعمولی صورتحال پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دہلی-کرناٹک ایکسپریس کو رات کے وقت متھرا جنکشن پر 25 منٹ کے لیے روک کر اچھی طرح ‏چیک کیا گیا۔ ‏
پولیس سپرنٹنڈنٹ متھرا (سٹی) مارتنڈ پرکاش سنگھ نے کہا کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) ‏نے پوری طرح تسلی کرنے کے بعد ٹرین کو کلیئر قرار دیا جس کے بعد اسے منزل کی جانب روانہ ‏کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں