اشتہار

ایک پل میں صورت حال تبدیل، موت کو قریب سے دیکھنے والوں کی چیخ و پکار

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ہانگ کانگ میں قائم  ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں اچانک خوفناک آتشزدگی ہوئی، جس کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد لوگ عمارت میں محصور ہوگئے تھے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹرمیں دوپہر کے وقت اچانک آگ بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ایک ہزار سے زائد شہری موجود تھے، جن میں سے دھویں کیوجہ سے 13 کی حالت غیر ہوئی۔

- Advertisement -

اندر پھنسے شہریوں نے جان بچانے کے لیے حفاظتی مقامات پر پہنچنے کی کوشش کی جن میں سے بیشتر چھت پر پہنچ گئے تھے۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ حکام اور ریسکیو ادارے کے رضاکار جائے وقوعہ پہنچے اور وہاں سے 1200 سے زائد افراد کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آتشزدگی اور بھگدڑ مچنے میں تیرہ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام ہی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں