اشتہار

نیوزی لینڈ میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پر بھی کورونا کا وار

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپن کوچ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ میں موجود بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ رنگانا ہیراتھ کورونا سے متاثر ہوگئے۔

رنگانا ہیراتھ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے 9 کھلاڑیوں کو بھی قرنطینہ کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایک کورونا مثبت مریض موجود تھا اور ہیراتھ سمیت اسکواڈ کے کچھ ارکان ان سے رابطے میں تھے۔

اکرم خان کا کہنا ہے کہ ہیراتھ کورونا پازیٹو ہیں اور جب تک وہ کلیئر نہیں ہوجاتے قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ کے دیگر ارکان کو آج پریکٹس میں حصہ لینا تھا لیکن بارش کی وجہ سے کھلاڑیوں کی پریکٹس متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے سبب پہلے ہی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ 22 سے 23 دسمبر کو دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ اور 28 سے 29 دسمبر کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں