تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اومی کرون کی بگڑتی صورت حال، برطانوی شہریوں کا داخلہ بند

پیرس: فرانس نے اومی کرون کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر برطانیہ پر مشروط سفری پابندی عائد کردی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے مشروط پابندی کا اعلان جمعرات کے روز کیا اور بتایاکہ برطانیہ سے آنے والے سیاحوں کے فرانس داخلے پر ہفتہ 18 دسمبر سے پابندی ہوگی۔

فرانسیسی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی شہریوں کو فرانس آنے کی ٹھوس وجہ بیان کرنا ہوگی جبکہ ایسے مسافروں کو کرونا ویکسین سمیت بوسٹر ڈوز  اور 48 گھنٹے قبل کی پی سی آر رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کاروباری شخصیات سمیت دیگر شہریوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون پھیلاؤ کے باوجود برطانوی وزیراعظم کی کرسمس تقریبات پر پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ٹھوس وجہ اور شرائط پر پورا اترنے والے برطانوی سیاحوں، شہریوں کو دو دن قرنطینہ کے بعد کرونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا، جس کی منفی رپورٹ کے بعد ہی انہیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔

فرانسیسی شہری اور ان کے اہل خانہ پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا البتہ انہیں ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -