اشتہار

خانیوال ضمنی الیکشن: ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے میدان مارلیا۔

پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کا میں مسلم لیگ نواز نے کامیابی سمیٹ کر اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی جب کہ شوہر کے انتقال کے بعد ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن میں حصّہ لینے والی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار رانا محمد سلیم نے 47 ہزار 649 ووٹ حاصل لیکر برتری حاصل کی جب کہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط رہی، جنہیں 34 ہزار 39 ووٹ پڑے۔

- Advertisement -

ضمنی انتخاب میں تیسری پوزیشن پاکستان پیپلز پارٹی نے حاصل کی، پی پی کے امیدوار سید واثق نے 15 ہزار 69 ووٹ حاصل کیے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار شیخ محمد اکمل 9 ہزار 619 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

ضلع خانیوال کے حلقے پی پی 206 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست 206 مسلم لیگ نون کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے دارفانی سے کوچ کرنے کے باعث خالی ہوئی تھی، شوہر کے انتقال کے بعد اہلیہ نورین نشاط ڈاہا نے الیکشن لڑنے کےلیے پاکستان تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں