جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے 17 اضلاع میں پولنگ آج ہوگی، ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

کے پی کے 17 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

- Advertisement -

ان اضلاع میں مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے۔

ذرائع کے مطابق 66 میئر اور تحصیل چیئرمین کی سیٹوں کے لیے 689 امیدوار میدان میں ہیں، عمومی نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870 امیدوار مدمقابل ہیں۔

کسانوں کی نشستوں پر 7 ہزار، نوجوانوں کی نشستوں پر 6 ہزار 11 امیدوار ہیں، اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، پریذائیڈنگ افسر اور ان کے شوہر گرفتار

کے پی کے 17 اضلاع میں کل 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 4 ہزار 188 پولنگ اسٹیشن حساس، 2 ہزار 507 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کیلئے 77 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ایف سی اور آرمی کے 10 ہزار جوانوں پر مشتمل کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہوگی۔

پشاور میں 11 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ جنرل نشستوں پر 217، خواتین نشستوں پر 876، کسان کی نشستوں پر 285 اور یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں