اشتہار

‏’پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا مشترکہ ٹیلی ویژن قائم ہو گا’‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا کےدرمیان میڈیا ‏روابط کو فروغ دیا جائےگا اور سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مختلف مندوبین سے ‏ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی کاخصوصی ذکر کیا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان،ترکی، ملائیشیا کےدرمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائےگا سہ ‏ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا میڈیا اشتراک کیلئےفوکل پرسن بنادیئےگئےہیں جوائنٹ ‏میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ شدت پسندی کےمعاملات سے نمٹنے کی ضرورت ہے او آئی سی پلیٹ فارم ‏کےتحت اسکالرز کا ایسایونٹ تشکیل دیاجائے ایسایونٹ تشکیل دیاجائے جومذہبی مسائل میں ‏رہنمائی کرسکے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے تمام اسکالرز کو ایک جگہ اکٹھاکیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کےتحت ایسافورم تشکیل دینےکی کوشش کر رہے ہیں فورم تشکیل دے ‏رہے ہیں جو مذہبی بحث سے مسائل کوحل کرسکے رحمت العالمین اتھارٹی کےدائرہ کارکووسعت ‏دی جائےگی اوآئی سی کےتحت ایساہی یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں