تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ترک کرنسی گراوٹ کا شکار: ملک میں ادویات ناپید ہونے لگیں

انقرہ : ترک کرنسی لیرا کی قدر و قیمت میں کمی سے ملک بھر میں ادوایات کے بحران نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کے باعث شہری بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہونے لگے، ملک بھر میں ادویات کی قلت پیدا ہونا شروع ہوئی تھی تو سنگین بیماریوں میں مبتلا شہری در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے۔

فتح اکسیل نامی ترک شہری بھی ان ہزاروں افراد میں سے ایک ہیں جو اپنی دوا کی خریداری کیلئے ایک فارمیسی سے دوسری فارمیسی کے چکر لگا رہے ہیں لیکن انہیں مطلوبہ دوا کہیں میسر نہیں آرہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فتح اکسیل خون کی شریانوں میں سوزش کی بیماری بیہسیٹ سینڈروم میں کا شکار ہیں جس کی دوا نہ ملنے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر صحت نے ملک میں ادویات کے بحران کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا۔

واضح رہے کہ ترک فارمسسٹ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق لیرا کی قدر میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں 1 ہزار کے قریب دوائیں ناپید ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -