اشتہار

امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کی آرمی چیف جنرل باجوہ سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ‘دنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہوسکتا’۔

ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات میں کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے افغان انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے عالمی اتحاد پر زور دیا اور او آئی سی اجلاس میں امریکی نمائندے کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر امریکی نمائندے تھامس ویسٹ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی۔

امریکی نمائندے نے ہر سطح پر پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور او آئی سی اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں