بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

‘عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کو درپیش صورتِ حال پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان آج کل گانا گا رہے ہیں کہ ‘دلِ امید توڑا ہے کسی نے’۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیشی کے موقع پر مریم نواز کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے میڈیا کے حوالے سے بیان کی بھی حمایت کی۔

میڈیا کے سامنے کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کی نئی آڈیو لیک پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی پارٹی ہے، تو الیکشن میں مریم نواز میڈیا کو تو ڈیل کریں گی۔

- Advertisement -

کے پی بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا عمران خان آج کل گا رہے ہیں دلِ امید توڑا ہے کسی نے۔

صحافی نے سوال کیا کہ جنید کے پاپا کماتے نہیں ہیں تو پھر اس کی شادی پر اتنا خرچہ کس نے کیا؟ کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ پِیروں نے بھی کبھی کوئی کام کیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر پیروں کی اولاد ہیں، شادی جتنا کھانا تو ہم روز لنگر کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی اپیلوں کے سلسلے میں سماعت کے لیے مریم نواز، کیپٹن صفدر اور ان کے صاحب زادے جنید صفدر پیش ہوئے۔

تاہم نیب پراسکیوٹر عثمان غنی چیمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر عدالت میں دی جانے والی التوا کی درخواست پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ آثار بتا رہے ہیں کہ نیب پراسیکیوٹر کو کرونا وائرس لاحق ہو گیا ہے، ان کی سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہو چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں