پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے والے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کو ‘تھپکی’ دے دی۔
محمد ہریرہ نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن میں بلوچستان کے خلاف جاری قائد اعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی۔
کراچی کےاسٹیٹ بینک گراونڈ پر ناردرن کے اوپنر ہریرہ نے بلوچستان کے خلاف ٹرپل سنچری داغی۔ ہریرا ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹرپل سنچری کرنے والے دوسرے کم عمر بیٹر ہیں۔ جاوید میانداد نے صرف سترہ سال کی عمر میں ٹرپل سنچری اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1472977919857377290?s=20
شاندار کارکردگی پر شعیب ملک نے بھتیجے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شعیب ملک نے کہا کہ ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین پاکستانی بلے باز محمد ہریرہ پر فخر ہے، ابھی تم نے لمبا سفر طے کرنا ہے اسی طرح سخت محنت کرتے رہو اور آگے بڑھتے رہو۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1472824379709005826?s=20