اشتہار

بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز اور پیرمیڈیکس نے بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،ینگ نرسز، پیرامیڈیکس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں مطالبات منظور نہ ہونے اور صحت کے شعبے پر پڑھنے والے دباؤ کا ذکر کیا گیا۔

ڈاکٹر حفیظ مندو خیل نے کہا کہ ہمارےاحتجاج کوآج ایک ماہ مکمل ہوگیا، حکومت نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی یقین دہانی کرائی، اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کل احتجاجی مظاہرین جہاں اور جس مقام پر دل چاہیے گا احتجاج کریں گے، اگر ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا گیا تو اُسی وقت سے ایمرجنسی کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔

ڈاکٹر حفیظ مندو خیل نے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مظاہرین کو روکنے یا طاقت استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی کیونکہ ہم اب تک پُرامن رہتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں