اشتہار

سرکاری افسران کی عالی شان رہائش گاہوں‌ کو پبلک پارکس بنانے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کو عوامی پارک بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں آج مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میاں طاہر نے سرکاری افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کی نشاندہی کی۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری افسران 12 ایکڑ کی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں، انہیں ایک کنال رقبے پر مشتمل کوٹھیاں بنا کر دی جائیں اور ان رہائش گاہوں کو عوام کے لیے مختص کیا جائے۔

- Advertisement -

میاں طاہر نے کہا کہ بڑی رہائش گاہوں پر پبلک پارکس بنائے جائیں تاکہ عوام کو سہولت حاصل ہو اور وہ وہاں سیر و تفریح کے لیے جاسکیں۔

پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان میں اعتراف کیا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ صوبے میں سرکاری افسران بڑی رہائش گاہوں میں رہتے ہیں،  چھوٹی رہائش گاہیں دینے کے لیے قانون میں ترمیم کرنا ہوگی۔

پارلیمانی سیکریٹری نے میاں طاہر کی تجویز اور نشاندہی کو اچھا قرار دیتے ہوئے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس معاملے کو دیکھے گی۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ آپ اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لیے ترمیم کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں