8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بلوچستان میں‌ اومی کرون کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آنے پر ہل چل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان میں 12 مشتبہ افراد کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات میں 12افراد کے اومی کرون سے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے 12 افراد میں اومیکرون کی اطلاعات پر اظہار تشویش  کرتے ہوئے  محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کی اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مذکورہ افراد کو کرونا ویکسین لگانےکی ہدایت کرتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی۔

اس کے ساتھ ہی عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ صحت کو کرونا ویکسی نیشن اور ٹیسٹ کی استعداد کار میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کرونا کی نئی قسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہذا  عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات پرعمل در آمد کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حفاظتی ویکسین ہی وائرس سے بچاؤ کا واحدطریقہ ہے۔

قبل ازیں بلوچستان کے علاقے قلات میں تیس افراد کو اومی کرون کے شبے پر روک لیا گیا تھا، جس کی حتمی تشخیص کے لیے نمونے لے کر نیشنل انسٹی ٹیوٹ ارسال کیے گئے۔

مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد طبی حلقوں میں خوف پھیلا اور طبی عملہ ذہنی اذیت کا شکار بھی ہوگیا۔ کرونا آپریشن سیل نے مریضوں کے نمونے این آئی ایچ بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں