تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کے لیے اہم وضاحت

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے پاکستان میں موجود اقامہ ہولڈر کے لیے اہم وضاحت پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ موبائل سم دوست کے نام پر تھی اب پاکستان میں ہوں جہاں ’توکلنا‘ اوپن نہیں ہورہا نہ ہی ’ابشر‘ میں لاگ اِن ہوا جا سکتا ہے کیا کروں؟۔

محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت کی کہ توکلنا ایپ پاکستان میں کام نہیں کرتی، جہاں تک ’ابشر‘ کا تعلق ہے تو اس کے لیے لازمی ہے کہ جو شخص ’ابشر‘ اکاؤنٹ بناتا ہے اس کا اپنا موبائل نمبر رجسٹر کیا جائے۔

جوازات نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ضوابط کے تحت موبائل سمز ہر شخص کے اقامہ نمبر پر جاری ہوتی ہیں۔ اس لیے ایسی موبائل سمز جو کسی دوسرے کے اقامے پر ہوں گی، ان پر ’ابشر‘ کی رجسٹریشن نہیں کرائی جا سکتی۔

یہ بھی کہا گیا کہ توکلنا ایپ کی رجسٹریشن بھی ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے موبائل پر کی جاتی ہے۔ اس پیلٹ فارم کو مملکت سے باہر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اسے اپڈیٹ کریں۔

خیال رہے کہ ’ابشر‘ میں لاگ اِن کرنے کے لیے ’ون ٹائم پاس ورڈ ‘ ارسال کیا جاتا ہے جو اسی موبائل پر ارسال کیاجائے گا جو ابشر اکاونٹ میں فیڈ ہوگا۔

اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری معاملات سمیت آجر اور اجیر کے امور بھی طے کیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -