تازہ ترین

‏’میری والدہ کھیلنےکے خلاف تھیں’‏

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میری والدہ کھیلنےکے خلاف تھیں لیکن ‏والد نے کہا بری عادت سے بچتے ہیں۔

حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کھیل میں اپ ڈاون ہوتےہیں ہار سے ‏سیکھتے ہیں اور جیتنے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔

جاوید میانداد نے زور دیا کہ بچوں کو اسپورٹس ضرور کھلائیں اس کے فائدے ہیں اسپورٹس برائیوں ‏سےبچاتی ہیں میری والدہ کھیلنےکے خلاف تھیں لیکن والد نے کہا بری عادت سےبچتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلےآنےوالی ٹیموں کیلئےسیکورٹی ایشوزنہیں ہواکرتےتھے اب سیکورٹی کےمسائل ‏زیادہ ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نےعمران خان کی حمایت کی تھی موجودہ حالت میں کیاخیال ‏ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ دوسرےممالک کےحالات اس لیےبہترہیں کیونکہ وہ لا اینڈریگولیشن ‏پر چلتے ہیں اگرکسی بھی جگہ کو اچھا کرنا ہےتو لوگوں کو شعور ہونا چاہیے اگر گھر کے لوگ ‏صحیح نہیں چلیں تواس کا نظام خراب ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -