منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ایران میں‌ خوفناک ٹرین حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے دارالحکومت تہران میں ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو درجن مسافر زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح تہران میں واقع چتی گڑھ میٹر و اسٹیشن پانچ نمبر لین پر دو ٹرینیں آمنے سامنے آئیں اور ٹکراؤ ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں انجن بری طرح سے تباہ ہوا جبکہ کچھ ڈبوں کو بھی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں بائیس مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محکمہ ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرکے اُن کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے گی۔

مزید پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیب کے قریب دھماکا

ریلوے ترجمان کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو کا عمل جاری ہے جبکہ تمام مسافروں کو باحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، ان زخمیوں میں سے دو کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں